Urdu News and Media Website

پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں 8فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوزنامہ) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 8 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔اتوار کو ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا کہ مالی سال میں جولائی سے دسمبر 2017ء کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات سے 200.097 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2016ء کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 183.446 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 8.08 فیصد یعنی 16.651 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے