Urdu News and Media Website

ایف آئی اے کی کارروائی4 انسانی سمگلرز گرفتار

گوجرانوالہ(نیوزنامہ ) ایف آئی اے نے نوجوانوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے والے انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیبیاکشتی حادثہ میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہا الدین اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیااور انہیں تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا جہاں پر ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔واضح رہے کہ لیبیا میں کشتی حادثہ میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں گجرات کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے، چھاپے لیبیاکشتی حادثے کے تسلسل میں مارے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.