Urdu News and Media Website

محسن چودھری آئی ایس ایف لاہور کے صدر منتخب

لاہور(نیوزنامہ)گزشتہ روز چیئر مین سیکریٹیریٹ لاہور میں آئی ایس ایف لاہور کی صدارت کے لئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محسن چوہدری ، وسیم وٹو اور عفان رندھاوا نے بطور امیدوار شرکت کی ۔ پولنگ کا عمل دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک بغیرتعطل کے جاری رہا ۔ جس میں لاہور بھر کی تمام یونیورسٹیوں سے طلبہ نے حق رائے دیہی استعمال کیا ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں نے مرحلہ وار پولنگ آفس کا دورہ کیا ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق محسن چوہدری 455 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔ جبکہ وسیم ووٹو 165 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر محسن چوہدری کا کہنا تھا۔ کہ یہ میری نہیں بلکہ طلباء کی کامیابی ہے۔ انشاء اللہ تنظیم کو مزید مضبوط سے مضبوط تربنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.