Urdu News and Media Website

آرپی اوساہیوال ڈویژن کاڈی ایس پی رینالہ سرکل کے ہمراہ تھانہ صدر رینالہ خورد کا دورہ

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)ریجنل پولیس آفیسر طارق رستم نے ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق چوہدری کے ہمراہ تھانہ صدر رینالہ خورد کا ملاحظہ کیا انہوں نے ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ میں اسلحہ ایمونیشن اور زیر تفتیش مقدمات کاریکارڈ چیک کیاتھانہ کی بلڈنگ کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کو بھی خصوصی طور پر دیکھا انہوں نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر انجم ضیاء اور انکی ٹیم کو شاباش دی اس موقع پر آرپی او ساہیوال ڈویژن طارق رستم چوہان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فرنٹ ڈیسک کے نظام کو متعارف کرواکر پنجاب حکومت نے احسن اقدام کیاہے آغاز میں تفتیشی افسران کیلئے اس نظام کو سمجھنے میں دشواریاں پیداہوئیں لیکن اب وہ اس سسٹم کومکمل طور پر سمجھ چکے ہیں اس نظام سے انصاف کی فراہمی میں آسانیاں پیداہوئی ہیں تھانے کے معاملات پہلے سے بہتر انداز میں اپ ڈیٹ ہیں انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی احکامات کی روشنی میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر عام آدمی کیلئے بھی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون جاری ہے جس سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں ڈویژن بھر میں تمام ڈی پی اوز ایس ڈی پی اوز کو خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں روزمرہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور چھوٹے چھوٹے مسائل کو موقع پر حل کریں تاکہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد یکسوکیاجاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.