Urdu News and Media Website

ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کابھگت بن گیا ۔ ملکہ ریاست

لاہور(نیوزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ بھارت کابھگت بن گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی حالیہ مہم جوئی نے پاکستانیوں کوبیدارکردیا،بیرونی دھونس دباؤکومستردکرتے ہیں۔ڈرون حملے پاکستان کی حاکمیت اعلی اور اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق سے متصادم ہے۔پاکستان کے لوگ مادر وطن کی سا لمیت اورحفاظت کیلئے پوری طرح متفق، متحد اورمنظم ہیں،ڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ اورانتہاپسندانہ روش کیخلاف اوورسیزپاکستانیوں سمیت ہم وطن بھی پرامن احتجاجی ریلیاں منعقد کریں۔اپنے ایک بیان میں ملکہ ریاست نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کوبھی بھارت کے بھگت ڈونلڈ ٹرمپ کے طرزحکومت کیخلاف آوازاٹھاناہوگی۔امریکہ کا آشیرباد بھی بھارت کوجنوبی ایشیاء کاتھانیدار نہیں بناسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عوام نے بھی ڈونلڈٹرمپ کی منفی سوچ کومسترد کردیا ۔ہزاروں پاکستانیوں کے گھروں سے جنازے اٹھائے گئے جودہشت گردی کانشانہ بنے ،اظہار ہمدردی اوراظہاراعتماد کی بجائے طوطاچشم امریکہ الٹا پاکستان کی سا لمیت کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مورخ نے ایمانداری سے دہشت گردی کیخلاف جدوجہداورجنگ بارے تاریخ لکھی تواس میں پاکستان کے کردار اورپاکستانیوں کی قربانیوں کویقینا سراہاجائے گا۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اوردشمن کیخلاف مزاحمت اوراستقامت کوامریکہ سے زیادہ کوئی نہیں سمجھتا۔پاکستان اپنے زوربازوسے آج بھی حجم میں بڑے دشمن کودھول چٹاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں روس کاانجام امریکہ کویادرکھنا ہوگا ۔ امریکہ کی طوطاچشمی سے بیزارپاکستانیوں نے ڈونلڈ مودی گٹھ جوڑ اوران کادباؤمسترد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی طبقات آپس میں ضرورالجھتے مگر وہ پاکستان پرآنچ نہیں آنے دیں گے،امریکہ اپنے پٹھو بھارت کی مددسے ایٹمی پاکستان کیخلاف مہم جوئی کی جسارت نہ کرے ورنہ اس باراسے ویتنام کے ہاتھوں شکست سے بڑی شکست اورخفت کاسامنا کرنا پڑے گا ۔ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی خودمختاری اورپاکستانیوں کی خودداری چیلنج کرکے اپنی زندگی کی سب سے بڑی حماقت کربیٹھا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.