Urdu News and Media Website

موتی چور کے لڈو

اجزا:

   بیسن 250 گرام

   گھی 500 گرام

   چینی 500 گرام

   چار مغز 100 گرام

   لال،ہرارنگ حسب ضرورت

   الائچی دس عدد

   سوجی دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  • پہلے ایک کڑاہی میں گھی کو ہلکا سا گرم کرلیں۔
  • ایک پیالے میں بیسن، سوجی اور لال، ہرا رنگ ڈال کر پتلا بیٹر تیار کرلیں۔
  • پھر لڈو کے چھنے سے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق باریک بوندیں تیار کریں۔
  • اب ایک کڑاہی میں چینی اور پانی کا شیرہ بنا کر رنگ شامل کریں۔
  • اس کے بعد شیرے میں باریک بوندیاں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔
  • دانہ گل جائے تو تھوڑی دیر تھنڈا ہونے دیں۔
  • پھر چار مغز اور الائچی شامل کرکے ایک ٹرے میں نکالیں اور ٹھنڈا کرکے لڈو تیار بنالیں۔
  • آخر میں پستے سے گارنش کرکے سرو کریں۔
تبصرے