Urdu News and Media Website

بچے کے رونے نےٹینس سٹار کو پریشان کردیا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ننھے بچے کے رونے کی آوازوں نے رافیل نڈال کو پریشان کردیا۔میچ کے دوران ننھے بچے کے رونے کی آوازوں نے ٹینس پلیئر رافیل نڈال کو اس قدر پریشان کیا کہ وہ کوشش کے باوجود کھیل پرتوجہ مرکوز رکھنے میںناکام رہے اور اس موقع پر کھیل روکنا بھی پڑگیا ۔دوسری جانب نائٹ میچ کے دوران ننھے بچے کو لے کر آنے پر والدین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جانے لگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.