Urdu News and Media Website

قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان کے منا فی سر گرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں، ختم نبوت علماء کنونشن

لاہور( نیوزنامہ)ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس بنیادی عقیدے پرحملہ آور ہونیکی کوشش کی عاشقان مصطفی ﷺ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا تحفظ کیاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے نائب امیر مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،جے یوآئی ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا حافظ محمداشرف گجر،مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،مجلس لاہور کے ناظم تبلیغ مولاناقاری عبدالعزیزنے مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ گڑھی شاہولاہور میں ختم نبوت علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن میں مولانا ذاکرعزیز،مولانا حکیم محمدالیاس،مولانا زاہد کاشف ،مولانا محمدسعادت،مولانا محمدعثمان حیدری سمیت کئی علماء اور کارکنان نے شرکت کی۔علماء نے کہا کہ جب تک سول اور اہم کی پوسٹوں سے قادیانیوں کو نہیں ہٹایاجاتااسوقت تک ملک عزیزمیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔حکمرانوں نے قانون تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ایکٹ پر خفیہ طورپر پوری پلاننگ کیساتھ حملہ آور ہونیکی کوشش کی مگرامت مسلمہ نے بروقت غیرت ایمانی کا مظاہرہ کر کے ختم نبوت کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔علماء نے کہا کہ علماء نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان کے منا فی سر گرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ حکومتی سطح پرمتعدد قادیانیت نوازی کے اقدامات سے مسلمانوں کے اندر شدیدبے چینی اوراضطراب پایا جاتا ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے ۔کنونشن میں ختم نبوت کانفرنس کی بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میںعلاقائی طورپر کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لے گی اور قرب وجوار کے علاقوں کا دورہ کرے گی۔ تشہیری مہم کومزیدفعال کر کے لیے پینافلکس اور اشتہارات شائع کرنیکا بھی اعلان کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.