Urdu News and Media Website

دسمبرمیں صرف چھ منٹ دھوپ نکلنے کا نیاریکارڈ

ماسکو(ما نیٹرنگ ڈیسک)ما سکو میں دسمبر کے مہینےمیں صرف چھ منٹ دھوپ نکلنے کا نیاریکارڈ،روس کے ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ 2017کا دسمبر دارالحکومت ماسکو کی تاریخ کا وہ دسمبر رہا جب یہاں کم ترین دھوپ نکلی۔ دسمبر کے پورے ماہ کے دوران سورج ایک مرتبہ بھی دکھائی نہیں دیا۔ماسکو کے موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ عموما ماسکو میں ہر سال دسمبر میں درجنوں گھنٹے ایسے گزرتے ہیں جب دھوپ نکلتی ہے لیکن گذشتہ دسمبر کے دوران صرف ایک مرتبہ سورج دکھائی دیا اور وہ بھی محض چھ منٹ کے لیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.