Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں۔۔۔۔

ڈی ایس پی سیالکوٹ رانا ندیم طارق کی والدہ کا انتقال،نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ )ڈی ایس پی سیالکوٹ رانا ندیم طارق کی والدہ محترمہ جو کہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان ایمن آباد میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ میں وائس چیئرمین میاں ندیم ،ظفر اقبال ڈار سابق ناظم ،پرویز عالم بٹ صدر ٹرانسپورٹ اینڈ موٹر فیڈریشن،رانا عرفان الحق سلہریا ڈی ایس پی گجرات،اعجازاحمد گجر انسپکٹر ،میاں قدیر انسپکٹر ،طاہر مجید خاں انسپکٹر،حاجی جاوید انسپکٹر ،وسیم ڈار ڈی ایس پی ٹریفک ،رانا غلام مصطفے سابق چیئرمین پریس کلب کے علاوہ سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،کاروباری شخصیات ،محکمہ پولیس کے افسران و ملازمین ،وکلاء ،صحافیوں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور مرحومہ کی بخشش ،بلنددرجات کے لیئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

حکومت زینب کے ورثاء کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے،قاری ذوالفقار سیالوی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ ) پاکستان تحریک انصاف ڈسکہ کے رہنما قاری ذوالفقا رعلی سیالوی نے کہا ہے کہ سانحہ قصور کے دلخراش واقعہ نے اہل وطن کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملزم کی گرفتاری میں تاخیر سے شکوک شبہات پیدا ہو رہے ہیںحکومت زینب کے ورثاء کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ملزم کو سر عام پھانسی دی جائے انہوں نے کہا کہ معصوم کم سن بچی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کردینے کے واقعہ نے پاکستان کی عوام کی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ زینب کے قاتلوں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ مستقبل میں ایسا دلخراش واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

چور زیر تعمیر مکان سے موٹر اور ٹینکی چرا لے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ ) نامعلوم چور زیر تعمیر مکان سے موٹر پمپ بمعہ ٹینکی چرا لے گئے تفصیل کے مطابق موضع نکا کیلہ کے رہائشی عابد حسین کے زیر تعمیر مکان سے اس کی عدم موجودگی میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور 10ہزار رو پے مالیت کا گولڈن پمپ بمعہ ٹینکی چرا کر لے گئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

خاتون سے دست درازی کرنے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) زبردستی گھر میں داخل ہو نے اور خاتون سے دست درازی کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع کنڈن سیان کی رہائشی ارم شہزادی گھر پر موجود تھی کہ ملزم بلال احمد نے دروازہ کھٹکھٹایا دروازہ کھلنے پر ملزم زبردستی گھر میں داخل ہوا اور چاولوں کے پیسے مانگے لگا اور خاتون کے ساتھ دست درازی کی خاتون کے بھائی کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تین ملزمان سے چرس برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ ) دوران گشت و ناکہ بندی تین ملزمان سے چرس برآمد تفصیل کے مطابق سٹی پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی چونگی نمبر8کے قریب ملزم محمد ندیم سے195گرام چرس ،موترہ پولیس نے موضع کوٹلی فرید میں ملزم طارق محمود سے 110گرام چرس اور اڈاگھوئینکی کے قریب ملزم عطاء الرحمن سے120گرام چرس برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔

لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈرائیور وقاص پک اپ نمبریGAK/4586غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا کہ چونگی نمبر1کے قریب سٹی پولیس نے اسے روک کر گاڑی کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پرمقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ ) اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار کروانے کے جرم میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق رام پور کے رہائشی اصغر علی کے گھر اشتہاری ملزمان محمد پرویز،جاوید ،عرفان موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر ستراہ پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم اصغر علی نے شور مچا کر ملزمان کو فرار کروادیا تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.