Urdu News and Media Website

بھارت فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری 1شہر ی شہید ،4زخمی ۔جوابی کارروائی میں بھارت کی 2پوسٹیں تباہ

راولپنڈی(نیوزنامہ)بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا  ،جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد دین شہید اور چار زخمی ہو گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی ،جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔پاک فوج نے بھارتی فوج کی دو چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں۔آئی ایس پی آر نے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.