Urdu News and Media Website

ڈسکہ:ملک جمیل ایڈووکیٹ کے گھر لاکھوں کی ڈکیتی

ڈاکو 60 لاکھ نقدی،زیورات اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)ملک محمد جمیل ایڈووکیٹ کے گھر گزشتہ رات لاکھوںکی ڈکیتی،تفصیلات کے مطابق دس عدد نقاب پوش آتشیں اسلحہ سے لیس ڈاکو گھر کی پچھلی سائیڈ سے دیوار پھلانگ کر داخل ھوئے ،باری باری تینوں بھائیوں کو ایک کمرے میں یرغمال بناکر تقریبآساٹھ لاکھ کی نقدی اور زیورات لے گئے،اس کے علاوہ لائیسنسی دو عدد کلاشن کوف دو عدد 44بور رائفلز بھی ساتھ لے گئے،یاد رہے کہ رات پونے دس بجے گھر کے اندر داخل ہوئے اورڈیڑھ بجھے آرام سکون سے گھر پہ ہی کھانا وغیرہ کھا کر،لوٹی ہوئ رقم بھی گھر میں ہی آپس میں بانٹ کر گئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

تبصرے