Urdu News and Media Website

امریکہ پر ترکی میں بغاوت کرانے کا الزام

انقرہ (ما نیٹرنگ ڈ یسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے ، حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں،یہ چاہیں جتنی بھی اْچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے۔15جولائی2016کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوںسے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے ۔ القدس مسلم اْمہ کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے

تبصرے