Urdu News and Media Website

بیٹی کے فنی سفر کا آغاز،سیف علی خان فکر میں پڑ گئے

ممبئی( نیوز نا مہ )سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان معروف ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ”کیدار ناتھ“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں، فلم میں ان کے مد مقابل سشانت سنگھ راجپوت ہوں گے۔ اپنے فنی سفر کے آغاز پر سارہ تو بہت پرجوش ہیں لیکن ان کے والد سیف علی خان بہت فکر مند ہیں اور بالآخر اس حوالے سے خدشات ان کی زبان پر بھی آگئے ہیں۔ سیف علی خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی بیٹی کسی بھی قسم کی سفارش یا مدد کے بغیر ہی بالی ووڈ کے ایک اچھے ہدایت کار کی فلم کے ذریعے فنی سفر کا آغاز کررہی ہے لیکن فلم نگری باکس آفس کا کھیل ہے۔ جس کی وجہ سے اب اس بات کی فکر ہورہی ہے سارہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.