Urdu News and Media Website

رینالہ خورد:نامعلوم افراد نے محنت کش کے گھرکو چوتھی بار آگ لگادی، 8سالہ بچی جھلس گئی

کوئی میری جگہ پر قبضہ کرنا چاہتاہے کمزور ہوں کسی بااثر کانام نہیں لے سکتا :محنت کش مزمل حسین

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)نامعلوم افراد نے محنت کش کے گھر چوتھی بار آگ لگادی 8سالہ بچی جھلس گئی گھر کاسامان جل کر راکھ مکان کی چھتیں دیواریں گرگئیں اہل خانہ پر وحشت طاری کوئی میری جگہ پر قبضہ کرنا چاہتاہے کمزور ہوں کسی بااثر کانام نہیں لے سکتا محنت کش مزمل حسین بستی بابا لال شاہ المعروف دھکا کالونی کارہائشی مزمل حسین ہاوسنگ سکیم میں چوکیدارہ کرتاہے اور دھکاکالونی میں پوری بستی کی طرح ریلوے کی اراضی پر چھوٹاساپختہ مکان بنارکھاہے جس میں لکڑی اور سرکی کااستعمال زیادہ کیاگیاہے اس مکان میں وہ اپنی بیوی اور 2بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے گذشتہ روز رات وہ حسب معمول اپنے کام پر تھا اسکے اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات تقریباً ساڑھے10بجے اس کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مزمل کی آٹھ سالہ بچی آگ میں معمولی جھلس گئی باقی افراد نے بمشکل جان بچائی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا لیکن راستہ نہ ہونیکی وجہ سے فائر بریگیڈ گاڑی اس مقام تک نہ پہنچ سکی اس دوران پوراگھر گھریلوسامان سمیت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا فائر برگیڈ کے عملہ نے ہر ممکن کوشش کرکے آس پاس کے گھروں میں پھیلتی ہوئی آگ پرقابو پایا ورنہ بڑا حادثہ ہونیکا اندیشہ تھا اس موقع پر مزمل حسین نے انتہائی خوفزدہ لہجے میں پولیس اور میڈیا کو دیئے گئے بیان میں بتایاکہ چند بااثر افراد میری اس جگہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور میرے گھر کو آگ چند سالوں میں چوتھی بار لگائی گئی ہے لیکن میں اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی زندگی کیلئے خاموش ہوں ایس ایچ او سٹی نے مزمل حسین کو یقین دلایا کہ ملزمان کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.