Urdu News and Media Website

شہبازشریف کی مسلم لیگ ن کی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف سخت ناراض ہوگئے ہیں

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ازخود ان افواہوں کی تردید یا تصدیق کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف خاموش ہیں۔

‏ حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نواز شریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔

تبصرے