Urdu News and Media Website

پچھلےپانچ سال میں 1463 پولیس مقابلے،، 1596 جرائم پیشہ انجام کو پہنچے

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے حوالے سے مرتب رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مبینہ 1463 پولیس مقابلوں میں 1596 جرائم پیشہ افراد مارے گئے جبکہ ان مقابلوں میں39 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں رواں سال 2017ء میں 203 مقابلے کئے اور ان مقابلوں میں 226 جرائم پیشہ افراد پولیس کے ہاتھوںمارےہوئے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں 2012ء سے لے کر 2017ء تک کے جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں، ان میں 2017ء میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے جرائم پیشہ افراد کی تعداد کم ہے۔ مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے متعدد ڈاکوؤں کو ڈکیتی، اغوا، اغوا برائے تاوان ودیگر الزامات کی بنیاد پر پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ بعد میں انہیں مقابلوں کے دوران پار کر دیا گیا اور ایف آئی آر میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے کا وقوعہ بتایا گیا ہے۔

تبصرے