Urdu News and Media Website

پنڈ ریسٹورنٹ کی چوتھی برانچ کا گوجرانوالہ میں شاندار افتتاح

گوجرانوالہ(نیوزنامہ) پنڈ ریسٹورنٹ نے دیسی کھانوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے چوتھی برانچ کاافتتاح کردیا
اس سے قبل پنڈ ریسورنٹ کی دو برانچیں لاہور اور تیسری برانچ کالا شاہ کاکو میں واقع ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سی ای اوایس اے گروپ شعیب افضل ملک، ایم ڈی مرتضی ربانی، ڈائریکٹر آپریشن عماد بن شبیر، ڈائریکٹر ایچ آر سلمان ضیاء، ہیڈ آف ماکیٹنگ احمد کاردار، لیگل ایڈوائزر حسن رضاشاہ، پنڈ ریسٹورنٹ جنرل منیجر صابر، آپریشن منیجر شہزاد خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ سی ای او شعیب افضل ملک نے کہا کہ کھابوں کے شہر میں نئے کھانے متعارف کروانا بڑے دل کی بات ہے۔
ہم نے یہاں پر دیسی کھانے لوگوں کے ذوق کے مطابق متعارف کروائے ہیں۔ ہماری سپیشلٹی پیار و محبت ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹرغلام مرتضی ربانی کا کہنا تھا پنڈ کی پہلی برانچیں عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ اسی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید تین اور برانچز کھولی جائیں گی۔ گوجرانوالہ کے لوگ کھانے کے شوقین ہیں۔ ایچ آر منیجر سلمان ضیا کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پنڈ کی چوتھی برانچ گجرانوالہ میں کھلی۔ یہ کھانوں کے شوقین لوگوں کے لئے بہترین جگہ ہے۔ شہری دیسی پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تبصرے