Urdu News and Media Website

کار ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیلم منیر کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کاسوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ خوب وائرل ہورہاہے جس میں
اداکارہ اپنی کار ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال کے متلعق گفتگوکر رہی ہیں۔

انٹرویو میں اداکار احسن خان کے ہمراہ میزبان کے سوال پر نیلم منیر کا کہناتھا کہ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی

میں دو دن کے لیے یادداشت بھول گئی تھی کیوں کہ میں نے توقع نہیں کی تھی

کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا رد عمل کچھ اس طرح سے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں اس واقعے کے بعد لاہور پہنچی اور صبح اٹھی تو میرے ذہن پر اتنا دباؤ تھا کہ

کراچی میں اپنے گھر کا ایڈریس بھول چکی تھی،کوئی 4 ہزار واٹس ایپ میسج مجھے مل چکے تھے

اور میں ڈر گئی تھی کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا۔

نیلم منیر نے مزید بتایا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ نے بنائی

جب کہ اکثر کی رائے تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی در اصل یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی اور

اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا سوائے میری اداؤں کے، اس میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیلم منیر کے کار میں ڈانس ویڈیو کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی

نیلم منیر اور احسن خان کی ڈانس ویڈیو وائرل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں۔

خیال رہے کہ سال قبل نیلم منیر کی کار میں ڈانس کرتی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
لاہور (شوبز ڈیسک)

تبصرے