Urdu News and Media Website

نالج پلیٹ فارم کا اے ایف ایس کے اشتراک سے پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد(نیوزنامہ)جاپان کی سرپرستی میں پاکستان کی معروف ایڈٹیک کمپنی نالج پلیٹ فارم (کے پی) نے اےایف ایس کے اشتراک سے پاکستانی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔
اس سلسلے میں پاکستان بھر میں5000درخواست دہندگان میں سے 5طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے بھی پاکستانی طلباء جاپان میں سکالرشپ پروگرام کامیابی کیساتھ مکمل کر چکے ہیں۔
سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء جاپان میں تعلیم کیساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں جیسے فنون ، دستکاری، کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے ۔طلباء کو جاپانی زبان سیکھنے کے مواقع بھی مل سکیں گے۔
جاپان پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پانچ طلبا کی میزبانی کرے گا۔طلبا اگست 2021سے مارچ 2022 تک جاپان میں قیام کرینگے۔ نالج پلیٹ فارم کے سی ای او طلحہ منیر خان نے پروگرام کے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں ہونہار اور ذہین بچوں کی کمی نہیں۔
نالج پلیٹ فارم کے ذریعے ان بچوں کو اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔
سکالرشپ پروگرام کی کامیابی میں اے ایف ایس انٹر کلچرل پروگرام کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نالج پلیٹ فارم جدید آن لائن سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں طلبا کیلئے سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں تقریبا 450,000طلباء10,000اساتذہ ،900,000والدین اور 1000سکول نالج پلیٹ فارم سے منسلک ہیں ۔ نالج پلیٹ فارم 2022 کے اختتام تک 2022 کیلئے کاکاشی ثقافتی تبادلہ پروگرام سکالرشپ کا اعلان کرے گا۔ اگر آپ آئندہ اسکالرشپ پروگرام میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو پلیٹ فارم لرن سمارٹ پاکستان سے جڑے رہیں۔

تبصرے