Urdu News and Media Website

فوجی کٹنگ : علیزے شاہ کا سوشل میڈیا صارف کو جواب

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرواداکارہ علیزے شاہ ایک طرف جہاں یاسر نواز اور

 ندا یاسر کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں وہیں

 اب سوشل میڈیا صارفین کے علیزے کی شارٹ کٹنگ پر دیے گئے

تبصرے خاصے وائرل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے شارٹ ہیئر کٹ لیتے ہوئے اپنی شخصیت کو

ایک نیا لک دیا ہے، اس لک کے بعد علیزے کے مداح ایک طرف جہاں اس

ہیئر کٹ کو ان کی خوبصورتی میں اضافہ قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین

اس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔

علیزے شاہ کے نئے ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہورہی ہیں، ان وائرل میمز

میں ایک میم علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف

کو جواب دے دیا۔

Alizeh Shah Fouji Cutting

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ علیزے شاہ کتنے برس کی ہوگئیں؟

علیزے کی شارٹ ہیئر کٹ کے ہمراہ تصویر پر بنائی گئی میم میں عبداللہ نامی صارف کا

کہنا تھا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر میم شیئر

کرتے ہوئے علیزے نے صارف کو جواب دیا ’’ہاںکیوں کوئی مسئلہ ہے کیا‘‘۔

لاہور(شوبز ڈیسک)

تبصرے