Urdu News and Media Website

پی ایچ اے لاہورمیں مزید30 میاواکی جنگلات مختلف مقامات پر لگائے گا

لاہور(نیوزنامہ )عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پی ایچ اے کا احسن اقدام کلین اینڈ گرین لاہور مہم کے تحت لبرٹی گول چکر، گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر جگہوں پر شہر یوں میں سائیکل کارٹس کے ذریعے پودوں کی تقسیم کی تقریبات منعقد کی گئی

جبکہ گرین ویسٹ کوکھاد بنانے کے منصوبہ کا افتتاح کیا گیا۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے لبرٹی چوک پر پی ایچ اے افسران کے ہمراہ پودا لگایااورشہریوں میں پودے تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کی بقاء و ترقی کا دارومدار ماحولیات کے تحفظ پر منحصر ہے۔ بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درختوں اور پودوں کی ضرورت ہے۔پی ایچ اے نے رواں سال شہر لاہور میں 51 میاواکی جنگلات لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔

پی ایچ اے شہر لاہورمیں مزید30 میاواکی جنگلات مختلف مقامات پر لگائے گا۔شہر میں لگائے جانے والے میاواکی جنگلات میں درختوں اور پودوں کی نگہداشت کا کام ڈیلی کی بنیاد پر جاری ہے۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت گرین بیلٹس ، درختوں اور پودوں کی صفائی کا کام بھی روزانہ کی بنیاد کیا جارہا ہے۔

پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی سے حاصل ہونے والی گرین ویسٹ کو استعمال لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ سوکھے پتوں اور خراب گھاس کو ضائع کرنے کی بجائے کھاد بنا کر زیر استعمال میں لائیں گے۔

گرین ویسٹ سے بنے والی کھاد کو نرسریوں میں استعمال ہوگی۔ شہر ی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شہر کو صاف و ستھرا اور شاداب بنانے کیلئے اپنا کردا ر ادا کریں گے۔

تبصرے