Urdu News and Media Website

تنخواہ کا سیاپا۔۔۔ملازمین نے دل تھام لیا

لاہور(فاروق احمد بودلہ) پنجاب کابینہ نےسرکاری ملازمین کیلئےاسپیشل الاؤنس کی منظوری دےدی
اسکیل ایک سےگریڈ 19تک ملازمین کیلئے25 فیصدالاؤنس کی منظوری۔
الاؤنس سے7لاکھ 21 ہزارسےزائدسرکاری ملازمین مستفید ہوں گے
پنجاب حکومت نے 2017کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق
الاؤنس پہلے سے اضافی تنخواہ لینے والےسرکاری ملازمین کو نہیں ملے گا۔
اسپیشل الاؤنس یکم جون سے گریڈ ایک اور 19 کے افسران و ملازمین کو ملے گا،۔
ملازمین کو 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے سے تنخواہوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
گریڈ ایک سے 5 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2265 روپے کا اضافہ ہوگا،۔
گریڈ 6 سے 10 کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں 2655 سے 3040 روپے کا اضافی ہوگا۔
گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ 4728 روپے بڑھے گی،۔
گریڈ 17 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3037 روپے اضافہ ہو گا۔
گریڈ 18 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3835 اور گریڈ 19 کی 5921 روپے بڑھے گی۔
یہ 25 فیصد اسپیشل الاؤنس پنجاب کے 7 لاکھ 21 ہزار ملازمین کو ملے گا۔

تبصرے