Urdu News and Media Website

اردو زبان میں قرآن کا پہلا غیر منقوط ترجمہ

پاکستانی اسلامی سکالر ڈاکٹر طاہر مصطفےنے تاریخ رقم کر دی

لاہور(نیوزنامہ)پاکستان کے نامور اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر مصطفے نے اردو زبان میں قرآن مجید کا پہلا غیر منقوط ترجمہ کرکے نئی تاریخ رقم کر دی-ا

سمائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر طاہر نے” درس کلام اللہ” کے عنوان سے یہ منفرد ترجمہ صرف دو سال میں مکمل کیا-ان کا کہنا ہے کہ قرآن مجید جب نازل ہوا تو کاتبین وحی نے اسکے متن کو بھی غیر منقوط ہی لکھا تھا ،جس کا دنیا کی بعض مشہور لائبریریوں میں مشاہدہ بھی کیا جا سکتا ہے- عصر حاضر میں ساڑھے چودہ سو سال کے بعد بغیر نقطوں والے الفاظ کے ساتھ "درس کلام اللہ” کے نام سے اردو ترجمہ قرآن مجید کے معجزات اور عجائبات میں سے ایک ہے-ماہرین قرآن نے اردو تاریخ کے اس پہلے غیر منقوط ترجمے کو قرآنیات کے لٹریچر میں نیا اور خوب صورت اضافہ قرار دیا ہے-خیرالمدارس جالندھر کے فاضل اور امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری سے تربیت یافتہ عالم دین مولانا عبدالمجید عارف کے فرزند ارجمند ڈاکٹر طاہر لاہور کی نجی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی فکر و تہذیب میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں-

تبصرے