Urdu News and Media Website

غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی،
1000 سے زائد افراد زخمی۔

عرب میڈیا کے مطا بق اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس
کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ
سیکڑوں افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک
اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مت رو فلسطینی بچے…..!!!

حماس کے رہنماوں کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ حملوں کا دعوی کیا گیا ہے اور
حماس نے راکٹ حملوں کو غزہ کی 13 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملےکا جواب قرار دیا ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس کی بمباری سے اشکیلون میں اسرائیل کی تیل کی پائپ لائن تباہ ہو گئی جبکہ
اسرائیل میں شہریوں کو بنکر کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
غزہ(ویب ڈیسک)

تبصرے