Urdu News and Media Website

اے اے اے ایسوسی ایٹس کی طرف سے روزانہ500مستحق افراد کیلئے افطاری کا اہتمام

اسلام آباد(نیوزنامہ)پاکستان کی معروف گروپ آف کمپنی اے اے اے ( ٹر یپل اے ) ایسوسی ایٹ کے زیر اہتمام روازنہ 500مستحق افراد کو افطاری دی جاتی ہے ،افطاری کا اہتمام معاشرے کے اس حصے کی خدمت کیلئے ہے جو رمضان کے اس مقدس مہینے میں کھانے سے محروم ہیں۔اے اے اے ایسوسی ایٹ اپنی کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داری کے تحت ، آر سی سی آئی میں روزانہ افطا ری کا اہتمام کر رہا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹراے اے اے لیفٹیننٹ کرنل ( ر) شہزاد علی کیانی نے اس مو قع پر کہا ہے کہ ہم غرباء کی خوراک اور رہائش کی بنیادی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا بہترین مقصد پو راکرنے پر یقین رکھتے ہیں۔تنظیم ہونے کے ناطے ہم ملک میں غذائی عدم تحفظ کو ختم کرنے کیلئے مقامی این جی اوز اور حکومت کیساتھ بہت سارے منصوبوں پر تعاون بھی کر رہے ہیں۔ رمضان کے مقدس مہینے میں معاشرے کے محروم طبقے کو کھانا کھلانا ٹریپل اے کا احسن اقدام ہے جسے فرامو ش نہیں کیا جا سکتا ۔ چیئرمین اے اے اے شیخ فواد بشیرنے اس مو قع پر کہا کہ ہمارا مقصد انڈسٹری اور اپنے ملازم طرز زندگی کو تبدیل کرنا ہے جو نہ صرف پیشہ ورانہ کام کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ترقی میں حصہ بھی ڈالتے ہیں۔ سی ایس آر کے تحت ہم معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم کئے ہو ئے ہیں جس نے ہمیں پاکستان کی کمپنیوں کا ایک اہم کاروباری گروپ ہو نے اور ترقی دینے میں مدد فراہم کی۔ادارہ رئیل سٹیٹ ، تعمیرات ، ہوائی جہاز کی بحالی ، آئی ٹی سلوشنز اور مارکیٹنگ کے منصوبوں میں توقعات سے زیادہ سرمایہ کا ری کر رہا ہے۔

تبصرے