Urdu News and Media Website

فرقان قریشی ’گم ‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گے

کراچی (نیوزنامہ) ٹیلی ویژن اور ویب پلیٹ فارمز پر اپنی جاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والے اداکار فرقان قریشی

ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ڈرامہ سیریل ’گم‘ کا حصہ ہونگے ۔
اس باصلاحیت اداکار نے ایک بار پھر غیر روایتی کردار کا انتخاب کیا ہے۔

’گم‘ ۱۳ اقساط پر مشتمل ایک تھرلر ڈرامہ ہے

جس میں فرقان قریشی کے ساتھ ساتھ زارا ترین، عثمان پیرزادہ، آغا مصطفیٰ

اور دیگر اداکار بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے ۔
اپنے اس پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ڈارمہ ایک تھرلر ہے

اور اس کی ہدایات سرمد کھوسٹ دے رہے ہیں

یہی وہ دو وجوہات ہیں کہ میں نے اسے سائن کیا۔

آج کل اداکاروں کو کچھ نیا کرنے کے مواقعے بہت کم ملتے ہیں

اور اسی وجہ سے میں اس کا حصہ ہوں۔

فرقان قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سیریل کی کاسٹ بہت اچھی ہے

اور یہ بطور رائٹر طوبیٰ صدیقی کا پہلا پراجیکٹ ہے

اس لیئے ہم سب ہی بے صبری سے اس کے آن ایئر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل بننے والے سیریلز عموماً کم سے کم ۲۶ اقساط پر مشتمل ہوتے ہیں

جبکہ اس ڈرامے کی صرف ۱۳ اقساط ہیں۔

اور میں پہلی بار ۱۳اقساط پر مشتمل پراجیکٹ کا حصہ ہوں جو ایک منفرد بات ہے ۔
’ گم‘ کی پروڈیوسر اداکارہ طوبیٰ صدیقی ہیں اور یہ بطور رائٹر ان کا پہلا ڈرامہ ہے۔

یہ سیریل ایک نئے آنے والے ٹی وی چینل ’گرین‘ پر بہت جلد آن ایئر کر دیا جائے گا۔

تبصرے