Urdu News and Media Website

قائداعظم محمدعلی جناح ہمارے محسن اور قوم کیلئے رول ماڈل ہیں:ناہید واصف

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محترمہ ناہید واصف نے کہاہے کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح ہمارے محسن اور قوم کیلئے رول ماڈل ہیں اللہ کے فضل اور قائد کی انتھک کو ششوں کی وجہ سے آج ہم آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں زندہ قومیں اپنے محسنوں کوکبھی بھی نہیں بھولتیں بلکہ انکے روشن وتابندہ اصولوں پر عمل پیراہوکر ترقی کی منزلوں کو چھوتی ہیں پاکستانی زندہ قوم ہیں جو وطن عزیز کو مستحکم ،مضبوط اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے بانی پاکستان کے خواب کو پوراکرنے کاعزم رکھتی ہے قائداعظم کی مثالی قیادت میں ہمیں کرہ ارض پر پاکستان کی صورت میں نمایاں شناخت ملی اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جو خواب بانی پاکستان نے دیکھاتھا اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی سکول کے ہال میں قائدڈے کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل قوم کاسرمایہ ہیں جن کا بہتر مستقبل ترقی وخوشحالی کاضامن ہے وہ قائداعظم محمدعلی جناح کی اصولوں سے رہنمائی حاصل کریں خوب دل لگاکر تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم حاصل کرکے ہی وہ ملک وقوم کی خدمت کرتے ہوئے قائدکے خواب کو روشن بناسکتے ہیں آخر میں انہون نے قائداعظم محمدعلی جناح کی زندگی کے اہم واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.