Urdu News and Media Website

سارہ علی خان کے سامنے مداح کو ماسک ہٹانا مہنگا پڑگیا

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے ان کے ساتھ سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی۔

اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ ہیں۔ سارہ نے
ابھی محض چار فلموں میں ہی کام کیا ہے لیکن اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنالیا ہے۔

حال ہی میں سار ہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں مالدیپ سے واپس ممبئی آئے ہیں۔ خیر جس چیز نے ایئرپورٹ
پر سب کی توجہ کھینچی وہ یہ کہ سارہ مداح کی جانب سے سیلفی لینے پر غصے میں آگئیں۔

جب سارہ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آرہی تھیں تو ایک مداح ان کے ساتھ ساتھ چلنے لگا۔ مداح سارہ کے
ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا اور اس موقع پر اس نے اپنے چہرے سے ماسک بھی ہٹادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ علی خان کے پہلی بار ریمپ پر جلوے

مداح کی جانب سے ماسک اتارنے کے عمل نے سارہ کو غصہ دلادیا اور اداکارہ نے وہیں اسے
جھاڑ پلاتے ہوئے اسے کروناوبا کے پیش نظر سماجی فاصلہ رکھنے کا سبق سکھادیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jasus Here (@jasus007)

ممبئی (شوبز ڈیسک)

تبصرے