Urdu News and Media Website

بھارت میں کرونا کی ہلاکت خیزی کے ذمہ دار مودی ہیں:امریکی اخبار

کرونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچائی ہوئی ہے،روزانہ کی بنیادوں پر ملک   میں لاکھوں
کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،تاہم امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ
میں کہا ہے کہ بھارت میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں رواں ماہ کے وسط سے کرونا نے ایک بار پھر سر اُٹھانا شروع
کردیا ہے اور یومیہ کرونا کیسز کے لحاظ سے ہر آنے والے دن گزرتے روز کا ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے۔

آج بھی 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جب کہ 3 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
بھارت میں کرونا کی اس تباہی کا تجزیہ کرتے ہوئے معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ
وزیراعظم مودی نے کرونا کے یومیہ 2 لاکھ کیسز سامنے آنے کے باوجود مغربی بنگال اور دیگر چند ریاستوں میں
ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کے بجائے کھچا کھچ بھرے ایک جلسہ عام سے خود بھی خطاب کیا اور
دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اجتماعات کی اجازت دی۔

اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رہی سہی کسر کمبھ میلے نے پوری کردی جس میں صرف تین دن میں ملک بھر سے
آنے والے 25 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گنگا جمنا میں ڈبکی لگائی اور اس دوران ایس او پیز کو کسی خاطر میں
نہیں لایا گیا۔ مودی نے پہلے الیکشن اور پھر کمبھ میلے کی اجازت دیکر عوام کی صحت کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرونا: بھارت میں ایک اور ہلاکت خیز دن، لاکھوں کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ بھارت میں یومیہ پونے چار لاکھ کرونا کیسز سامنے آنے پر کئی شہروں کے اسپتالوں میں
آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
واشنگٹن(ویب ڈیسک)

تبصرے