Urdu News and Media Website

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں

مہنگائی سے پہلے ہی تنگ عوام پر اب ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں،یکم مئی سے
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین
موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا ہے۔
پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر
لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

نئے ماہ کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے
جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا میں سب سے مہنگا اورسب سے سستا پیٹرول کس ملک میں ملتا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے