Urdu News and Media Website

جاز اور ٹی سی ایف کا نئے اختراعی ڈیجیٹل ایجوکیشن پروجیکٹ کے آغاز کے لئے اشتراک

سٹیزن فائونڈیشن (TCF)اور پاکستان کے نمبر ون4Gآپریٹر اور سب سے بڑے انٹرنیٹ اور
براڈ بینڈسروسپرووائیڈرJazzنے TCF 1,652اسکولوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں منتقل
کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے جس کا پاکستان بھر میں اور آزاد جموںاور کشمیر میں
266,000 طلبہ پر مثبت اثر پڑے گا۔Jazz،TCFکے موجود اسکول منیجمنٹ ایپلی کیشن میں
استعمال ہونے والی پرانی ٹیبلیٹس اور موبائل فونز کوتبدیل کرنے میں بھی مدد دے گا جس سے پرنسپلز
زیادہ مستعدی کے ساتھ ڈیٹا جمع کرسکیں گے۔

تین سال کے عرصے پر محیط، اس اشتراک میں سیکھنے کا مربوط نصاب ، کمپیوٹر لیبزکی آرائش نو اور ایک
ڈیجیٹل اسکول منیجمنٹ نظام متعارف کروائے جائیں گے۔موجودہ کمپیوٹر لیبزکی آرائش نو ار 500
بیٹری کی پاورپر مبنی آڈیو ویژوئل کمرے تیارکئے جائیں گے۔ TCFایک نیا ، منفرد ڈیجیٹل لیٹریسی
نصاب متعارف کروائے گا جو مربوط سیکھنے کے طریقے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اساتذہ آن لائن میٹریل
مع روایتی مخصوص کلاس روم کے ذریعہ مشترکہ طور پرنصابی کتب میں درج تصورات کو واضح کرکے
پڑھائیں گے۔ اس سہولت کیلئے 3,584 ٹی سی ایف اساتذہ کو یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی
سیکھنے کیلئے تربیت دی جائے گی۔

اس ڈولپمنٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹی سی ایف کے صدر اور سی ای او سید اسد ایوب احمدنے کہا،
"یہ ہر بچے کا حق ہے اور وہ 21ویں صدی کی تعلیم حاصل کرسکتاہے۔ ہم کئی سال سے ٹیکنالوجی کے استعمال
کے طریقوں پر تجربات کررہے ہیں جو سیکھنے کے عمل میں معاون ثابت ہوں۔ Jazzکا یہ تعاون ہمیں
بروقت حاصل ہوا ہے کہ ہم مئے حل متعارف کروا سکتے ہیں جو پاکستان میں ایک ماڈل کے طور پر ممکن ہوگیا ہے۔
Jazzکے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسر سید فخر احمد نے اس سلسلے میں بتایا،”ٹی سی ایف کے
ساتھ ہمارا کئی کا تعاون نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور مہارت کے ذریعے بااختیار بنانے کے باہمی خصوصی
مقصد پر مبنی ہے جو ڈیجیٹل دور کا تقاضہ ہے۔ہم TCF کو ڈیجیٹل میں منتقلی کی تکمیل کیلئے مدد دے رہے ہیں
تاکہ ایک مضبوط سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں جو وقت کی ضرورت، قابل قدر اور
ڈیجیٹل دور کی مہارت مہیاکرتے ہیں۔

نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااخیتار بنانے کی قو ت پر مبنی اور حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن
کے تحتJazz طویل المدت، مستحکم حل پیش کرنے کیلئے اپنے وسائل اور مہارت کو مجتمع کرکے
افراد اور وسیع تر معاشرے کی بہتری اور فلاح کیلئے اشتراک کرتا رہے گا۔
. TCF اس اعتماد کی بھرپور حمایت کرتاہے کہ حقیقی طورپر باخبر اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ریاست کی ترقی
کی بنیاد ہے اورلوگوں میں بدلتے وقت کے ساتھ آگے بڑھنے کی قابلیت پیداکر تاہے۔یہ ایک
غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی بنیاد1995 میں شہریوں کے ایک گروپ نے رکھی تھی جو تعلیم کے ذریعہ
معاشرے میں تبدیلی لانے کے خواہشمند تھے۔ 25 سال گزرنے کے بعد آج TCF کا شمار ملک کے
صف اوّل کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جوپاکستان بھر میں اپنے1,652 اسکولوں میں کم مراعات یافتہ
طبقے کے 266,000 طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرچکاہے۔

TCF ماڈل پاکستان کے شہری مضافات اور دیہی کمیونٹیز میں واقع خصوصی طور پر تعمیر کئے گئے اسکولوں
کے ذریعہ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررہاہے۔ ادار ہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مجموعی طور
پر طلبہ کی انرولمنٹ میں تقریباََ 50% لڑکیا ں شامل ہوں۔
اس تاثر میںاضافے، انرولمنٹ اور تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کیلئے TCFنے پاکستان بھر کے
سرکاری اسکولوں کو گود لینے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

Jazz پاکستان کا نمبر ون 4Gآپریٹر اور صف اول کا ڈیجیٹل سروس پرووائیڈر ادارہ ہے جو 68ملین
سے زیادہ سبسکرائبرز بشمول 27.5ملین 4Gاستعمال کرنے والوں کو خدمات فراہم کررہا ہے۔
ڈیجیٹل کی اضافی خدمات کے وسیع ترین پورٹ فولیوکی فراہمی سے Jazzبلامبالغہ ملک کا ٹیلی کام لیڈر ہے۔
لاہور (نیوز نامہ)

تبصرے