Urdu News and Media Website

سارہ خان نے فلک شبیر کو شادی سے انکار کیوں کیا تھا؟

معروف اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں
انکشاف کیا ہے کہ پہلے انہوں نے گلوکار فلک شبیر کا پرپوزل رجیکٹ کردیا تھا
کیونکہ وہ اپنے والدین کی رضامندی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

فنکار جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان گزشتہ سال کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے
دوران سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ خان نے اپنی شادی سے قبل کے
معاملات سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی اور فلک شبیر کی شادی بالکل ایسی تھی جیسے عام
پاکستانی گھرانوں میں ہوتی ہے، شادی سے پہلے وہ فلک شبیر سے نہ کبھی
ملی تھیں اور نہ ہی دونوں میں زیادہ بات ہوئی تھی، یہ ایک بہت سادہ سی شادی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ’فلک شبیر نے اُنہیں ایک شو کے دوران پرپوز کیا تھا
جس پر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ اُنہیں شادی کرنی ہی نہیں ہے۔‘

سارہ خان نے کہا کہ انہوں نے بعد ازاں فلک شبیر کے پرپوزل سے متعلق
اپنے والد سے بات کی اور پھر شادی کی بات آگے بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکار زاہد احمد کی پہلی ملازمت اور تنخواہ کیا تھی؟

پاکستانی لڑکوں نے ایسی پیشکش بھی کی، ترک اداکارہ کا انکشاف

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’والدین جو اپنی اولاد کے لیے کرتے ہیں بہت بہتر
کرتے ہیں اور ایسا ہی ہوا، انہوں نے اپنے والد کی رضا مندی سے شادی کی تھی
اور آج وہ بہت خوش ہیں اور فلک شبیر بطور شوہر بہت اچھے انسان ہیں۔‘
کراچی(شوبز ڈیسک)

تبصرے