Urdu News and Media Website

گلوکارہ بلی ایئلیش نے مداحوں کو بے چین کر دیا

معروف امریکی گلوکارہ بلی ایئلیش کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو،اداکارہ نے
اپنے نئے گانے ’ہیپئر دین ایور ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ، جس کا ان کے مداحوں کو بہت
بے چینی سے انتظار تھا۔

بلی ایئلیش نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کا ’ہیپئر دین ایور‘
کا ٹریلر ریلیز کیا جو بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

گلوکارہ کے گانے کے ٹریلر کو اب تک انسٹاگرام پرصرف 14گھنٹوں میں
ایک کروڑ 34 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ 68 لاکھ سے زائد لوگ
لائیک بھی کرچکے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BILLIE EILISH (@billieeilish)

یہ بھی پڑھیں:

دبنگ خان کی نئی فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر جاری

پاکستانی لڑکوں نے ایسی پیشکش بھی کی، ترک اداکارہ کا انکشاف

اس کے علاوہ اس ٹریلر پر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا
سلسلہ بھی جاری ہے۔

گلوکارہ بلی ایئلیش نےاس قبل بھی اسی طرح اپنے گانے
’بلی ایئلیش: دی ورلڈ لٹل بلری‘ کا ٹریلر ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو
تھوڑا تنگ کیا تھا۔
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)

تبصرے