Urdu News and Media Website

شاہینوں کی زمبابوے کے ہاتھوں عبرتناک شکست

زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 19رنزسے شکست دے دی
پاکستانی شاہین زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 119رنز کے ہدف
کے تعاقب میں محض 99رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے

پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا  تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز

میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دےدی۔

گرین شرٹس کی طرف سے کپتان بابراعظم نے 41، دانش عزیز 22 اور

محمد رضوان 13 کے سوا کوئی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔

زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن
برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔
تدی وندشی مرومانی 13 اور کمن ہکاموی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویسلے مدہیویوی
نے 16 رنز اسکور کیے۔ رین بری 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ریگس چکابوا 18 اور تری سائی مساکانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ
لیوک جونگوی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہرارے: پاکستان کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح

بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، ویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، پاکستان کی جانب
سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے
ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہرارے(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے