Urdu News and Media Website

کرونا: بھارت میں ایک اور ہلاکت خیز دن، لاکھوں کیسز رپورٹ

بھارت میں کرونا وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جا رہی ہے،
مسلسل چوتھے روز 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ۔

بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں
2 لاکھ 60 ہزار سے زائد کرونا کیسز اور 1500 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو رواں
برس اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل
کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔

معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین کے مطابق یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں
پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں، بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہیے۔
پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے باوجود کرونا
کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماسک نہ پہننے کا جرم قابلِ ضمانت ہے یا نہیں؟پولیس نے بتا دیا

دوسری جانب فرانس، ترکی، پولینڈ، یوکرین، ایران اور برازیل میں بھی کرونا کے
باعث صورتحال خراب ہو گئی ہے۔
نئی دہلی(ویب ڈیسک)

تبصرے