Urdu News and Media Website

انوشکا شرما نے تھپڑ جڑ کے رنبیر کپور کو دن میں تارے دکھا دیے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کےفلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ کے دوران
اداکار رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ادکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما جنہوں نے کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اپنی شاندار
آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعہ اپنے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، اس فلم کی شوٹنگ
کے دوران ایک بار رنبیر انوشکا سے ناراض ہو گئے تھے۔

فلم کی شوٹنگ کی ایک (بی ٹی ایس) ویڈیو کے مطابق رنبیر نے شوٹنگ کے دوران انوشکا
پر متعدد بار تھپڑ مارنے کا الزام لگایا ہے۔
ویڈیو میں رنبیر نےتھپڑ مارنے کے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئےکہا کہ
’انوشکا نے ایک بار نہیں، دو بار نہیں بلکہ شوٹنگ کے دوران تین بار مجھے تھپڑ مارا۔‘

شوٹنگ کے دوران ہونے والے اسی واقعے کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات
کرتے ہوئے انوشکا شرما نے بتایا کہ ’اُنہیں سین عکس بند کروانے کے دوران
رنبیر کو اصل میں تھپڑ مارنے کو نہیں کہا گیا تھا مگر وہ اُس سین کی کہانی میں اتنا کھو گئی
تھیں کہ وہ بھول ہی گئیں تھی کہ انہوں نے تھپڑ نہیں مارنا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:

انوشکا شرما شدید تنقید کی زد میں

بالی ووڈ کی باربی ڈول کا رنبیر کپور کے متعلق بڑا انکشاف

خیال رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا رائے بچن بھی مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں
جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی خصوصی انٹری بھی فلم کا حصہ تھی۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)

 

تبصرے