Urdu News and Media Website

اسٹرنگز کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر

پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ”اسٹرنگز”کے مداحوں کے لیے برُی خبر ،بینڈ کو33 سال بعد
ختم کرنےکا اعلان کردیا گیا۔

اس بات کا اعلان اسٹرنگز کے بانی ممبر اور گٹارسٹ بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک
پوسٹ میں کیا۔

بلال مقصود کا کہنا تھا کہ گذشتہ 33 سال ہم دونوں(ساتھی گلوکارفیصل کپاڈیہ) کے لیے
بہترین رہے، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں، ہم اپنے مداحوں کے
انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں ایسا کرنا ممکن بنایا اور امید ہے کہ وہ اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔

بلال مقصود کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارا بینڈ ٹیکنیکل طور پر ختم ہوگیا ہے، ہم دونوں کے درمیان ایک ناٹوٹنے

والا تعلق بن گیا ہے جو کہ ہمارے درمیان قائم رہےگا چاہے زندگی ہمیں کہیں بھی لے جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

یہ بھی پڑھیں:

نامور گلوکارہ صنم ماروی کا زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ

معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کا ایک کمرے کے گھر سے اپنے بنگلے تک کا سفر

خیال رہے کہ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ساتھ مل کر 1988 میں
اسٹرنگز بینڈ تشکیل دیا تھا تاہم بعد میں بینڈ میں 2 افراد ہی رہ گئے۔

33 سال کے دوران اسٹرنگز نے بے شمار مقبول گانے بنائے جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر
میں بے حد پذیرائی ملی۔
کراچی(شوبز ڈیسک)

تبصرے