Urdu News and Media Website

مداح کی شادی کی خواہش، اداکارہ نے "قبول ہے” کہہ دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے عظیم خان نامی مداح کو

شادی کی خواہش پر قبول ہے کہہ دیا۔

حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صباقمر کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر
کرتے ہوئے کیپشن درج کیا گیا کہ اگر یہ ہونا ہے تو یہ ہوجائے گا۔

تصویر شیئر کیے جانے کے بعدجہاں مداحوں کی جانب سے صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار
کیا گیا وہیں ایک صارف نے کمنٹ میں اداکارہ سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ۔

Saba Qamar Said Qabool Hai for wedding

عظیم نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ چلو اس سال شادی کرلیتے ہیں؟
جس پر صبا قمر نے عظیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ’ قبول ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ صبا قمر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اداکارہ صبا قمر کے گاڑی میں بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صبا قمر روزانہ پھول بھیجنے والے نامعلوم مداح سے ملنے کی
خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
لاہور(شوبز ڈیسک)

تبصرے