Urdu News and Media Website

افسوناک واقعہ: مسلح افراد کا دیہاتوں پر حملہ، سینکڑوں افراد ہلاک

نائیجر میں مسلح افراد نے دیہاتوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے سوڈان کے جنوب مغربی علاقے
میں واقع دیہاتوں پر حملے کیے جس میں نائیجر حکومت نے اب تک 137 افراد کی ہلاکت کی
تصدیق کی ہے جب کہ اسے ملک میں جاری تشدد کی لہر کا خونی دن قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا بتانا ہےکہ اتوار کے روز مسلح حملہ آوروں نے مالی کی سرحد
کے قریب واقع تین دیہاتوں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسہ جاری رکھا۔
مقامی حکام نے حملے کے نتیجے میں پہلے 60 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تاہم حکومت نے پیر
کے روز واقعے میں 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا: سپر مارکیٹ میں فائرنگ ، پولیس افسر سمیت کئی افراد ہلاک

فوجی اہلکار کی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نائیجر کے جن تین دیہاتوں پر حملہ کیا گیا ہے وہ مغربی علاقے
میں جاری تصادم کے لیے مرکزی علاقے سمجھے جاتے ہیں جہاں سے القاعدہ اور داعش کے جنگجوؤں
کو معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجر میں 15 مارچ کو بھی حملہ آوروں نے مارکیٹ سے آنے والی شہریوں سے
بھری بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
نائیجر(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے