Urdu News and Media Website

امریکا: سپر مارکیٹ میں فائرنگ ، پولیس افسر سمیت کئی افراد ہلاک

امریکی ریاست کولاراڈو میں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کولاراڈو کے شہر باؤلڈر میں مسلح شخص نے ایک سپرمارکیٹ میں
فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک پولیس افسر سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق
ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے پیش آیا جب شہر کے
مشرقی علاقے میں واقعے کنگ سپر مارکیٹ میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں
لیا ہے تاہم اس سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہےکہ
مشتبہ شخص اور واقعے سے متعلق ایک نیوز کانفرنس میں تفصیلات بتائی جائیں گی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق زیر حراست شخص زخمی حالت میں ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی
ہے جب کہ علاقے کو پوری طرح سے کلیئر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فوجی اہلکار کی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات
بھی قلمبند کیے گئے ہیں جس سے اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ مسلح شخص کی
فائرنگ کا مقصد کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا
جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
باؤلڈر (ویب ڈیسک)

تبصرے