Urdu News and Media Website

"مثبت ہو گیا ہوں،دعا کرو”،بھارتی اداکار نے ایسا کیوں بولا؟

مثبت ہو گیا ہوں،دعا کرو،بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان بھی کرونا وائرس

کا شکار ہوگئے،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل۔

کارتک آریان نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور مداحوں سے کہا ہے کہ
وہ ان کی کرونا سے صحت یاب ہونے کی دعا کریں۔

کارتک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک جمع کی علامت کی تصویر کے ساتھ لکھاہےکہ
"مثبت ہو گیا ہوں،دعا کرو”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

حال ہی میں کارتک کو لکمے فیشن ویک کے دوران ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے
ریمپ پر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی اداکاراؤں نے فٹ رہنے کیلئے خاص پانی کا استعمال شروع کر دیا

سارہ علی خان کے پہلی بار ریمپ پر جلوے

کارتک ان دنوں فلم”بھول بھلیاں 2″کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اب قوی امکان
ہے کہ فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو گی۔
کارتک آریان کے آئندہ بالی وڈ پروجیکٹس میں دھماکا، بھول بھلیاں 2 ، دوستانہ 2 اور
سونو کے ٹیٹو کی سویٹی 2 جیسی فلمیں ہیں۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)

تبصرے