Urdu News and Media Website

کیا جمائما کو اُردو اور پنجابی آتی ہے؟

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ

انہیں پنجابی نہیں آتی جبکہ اُردو آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا

پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میںایک سوال پر جمائما کا کہنا ہے انہیں پنجابی نہیں لیکن اردو آتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جمائماگولڈ اسمتھ کی اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ کھڑا
شخص جمائماسے اردو میں سوال کرتا ہے کہ ’پنجابی آتی ہے؟‘

سوال کے جواب میں جمائما نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کیا کہ
پنجابی نہیں لیکن اردو آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جمائما نے عمران خان کا فلمی پوسٹر جاری کر دیا

پنجابی میں بات کرنا ناقابل معافی جرم بن گیا

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ارب پتی تاجر سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی
جمائماسے 1995 میں شادی کی تھی جو 22 جون 2004 کو طلاق پر ختم ہوئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے جمائماکو وقت نہیں
دے پاتے تھے۔
لندن(شوبز ڈیسک)

تبصرے