Urdu News and Media Website

بھارتی اداکاراؤں نے فٹ رہنے کیلئے خاص پانی کا استعمال شروع کر دیا

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل اروشی روتیلا خود کو فٹ رکھنے کیلئے کونسا پانی پیتی ہیں ، قیمت
نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیئے۔

گزشتہ دنوں اروشی رو تیلا دہلی سے ممبئی پہنچی تھیں جہاں وہ ائیر پورٹ پرپانی کی کالی بوتل ہاتھ
میں تھامے نظر آئیں تھیں۔

Urvashi Black Water

ان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل نے سرخیاں بٹوری تھیں اور اس حوالے سے تفصیلات سامنے
آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پانی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے جس کو
بالی وڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ منال خان سائرہ یوسف کے نقش قدم پر

تصویر میں موجود سیدھی سادھی لڑکی کونسی مشہور بھارتی اداکارہ ہے؟

خیال رہے کہ ارواشی کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی
بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)

تبصرے