Urdu News and Media Website

جڑواں بچوں کی پیدائش میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

گزشتہ چند دہائیوں سے جڑواں بچوں کی پیدائش میں ریکارڈ اضافہ، ہر سال تقریباََ 16لاکھ
جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا
ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں گذشتہ 30 سالوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جرنل ہیومن ری پروڈکشن میں شائع تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق 165ممالک کے 2010 اور

1980 سے پانچ سال کے عرصے میں پیدا ہونے و الے بچوں کے اعداد و شمار اکٹھا کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دادی کی کوکھ سے پوتی کی پیدائش،،،کہانی آپ بھی جانئیے

چین میں بچوں کی شرح پیدائش کم ترین سطح پر

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں پیدا ہونے والے ہر 42 میں سے ایک جڑواں بچے پیدا
ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی شرح ایشیا میں 32 فیصد جب کہ
شمالی امریکامیں 71 فیصد رہی ہے۔

تحقیق کے مطابق اس میں اضافےکا سبب حمل کیلئےآئی وی ایف
جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے۔
لندن(ویب ڈیسک)

تبصرے