Urdu News and Media Website

رخصتی کے وقت دلہن کیلئے زیادہ رونا اس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا

رخصتی کے وقت کسی بھی دلہن کی آنکھوں میں آنسو آنا یا خاندان بھر کو چھوڑ دینے کے باعث
اداسی میں مبتلاہو جانا فطری عمل ہے لیکن جب یہی لمحہ کسی نئی نویلی دلہن کا سسرال جانے
سے قبل ہی موت کا سبب بن جائے تو خاصا وحشت ناک محسوس ہوتا ہے۔

بھارت کی مشرقی ریاست اڈیسہ کے ضلع سونپور میں گزشتہ ہفتے ایک عجیب وغریب واقعہ
پیش آیا جب رخصتی کے وقت نوبیاہتا دلہن زیادہ رونے کے باعث دل کادورہ پڑنے سے
ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سونپور کے گاؤں بینکا سے تعلق رکھنے والی گپتسواری ساہو بولانگی
کے ساتھ پیش آیا جو بسیکیسن پرادھن نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں،
رخصتی کے وقت نوبیاہتادلہن اپنے گھروالوں سے مل کر شدید رونے لگی اور اچانک بیہوش ہوگئی۔

دلہن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا، ڈاکٹروں کے
مطابق دلہن کی موت حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماں نے سامان لینے بھیجا، بیٹادلہن گھر لے آیا

دلہے کی انتہائی شرمناک بات،دلہن نے شادی کے 3منٹ بعد طلاق مانگ لی

دلہن کے اہل محلہ کے مطابق ہم جانتے تھے کہ گپتسواری ساہو رخصتی کے وقت دباؤ میں تھی
کیونکہ کچھ عرصہ قبل ہی اس نے اپنے والد کو کھو دیا تھا، اس کی شادی کا اہتمام بھی ماموں کی
جانب سے کیا گیا تھا۔
اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ اس کی موت اس طرح ہو جائے گی،
وہ ایک اچھی لڑکی تھی۔
سونپور(ویب ڈیسک)

تبصرے