Urdu News and Media Website

رینالہ خورد:مدرسہ فیض العلوم غوثیہ رضویہ کے زیر اہتمام دستار فضیلت کانفرنس

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)ادارہ مدرسہ فیض العلوم غوثیہ رضویہ کے زیر اہتمام دستار فضیلت کانفرنس مرکزی جامع مسجد صدر بازار میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی حافظ حفیظ الرحمٰن قادری، تحصیل صدر جماعت اہلسنت مولانا قاری محمد امین قادری تھے تقریب میں ادارہ ہذا سے اس سال قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں حافظ دانیال انور، حافظ محمد الیاس، حافظ محب اللہ کی دستاربندی اور بچیوں قائمہ بی بی، تسلیم شریف، عائشہ شوکت، ربیعہ شاہد، حراسرور، مریم سلیم، عائشہ احمد علی، فاطمہ احمد، خلوص مظہر کی دوپٹہ پوشی پرنسپل ادارہ حافظ القاری محمد امین نقشبندی نے اپنے دست مبارک سے کی اس موقع پر بچوں بچیوں کے والدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اور انہوں نے ادارہ کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہاکہ جن بچوں نے آج قرآن پاک حفظ کیاہے وہ اور انکے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی دنیاوآخرت کو روشن کرلیاہے انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں میں عالمی سطح پر زوال قرآن اور نبیؐ کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہے غیرمسلم آج نبی پاکؐ کے اخلاق پر عمل کرکے کامیابیاں حاصل کررہے ہیں اور ہم نبیؐ کی امت ہوتے ہوئے بھی اخلاقیات سے دور ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ہم سب کو چاہیے کہ خود بھی قرآن پاک پڑھیں اور اپنی اولاد کو بھی قرآن پاک کی تعلیمات اور سنت نبویؐ پر عمل کرنے کاپابند بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.