Urdu News and Media Website

پنجاب میں تبدیلی کی بازگشت، متوقع نئے وزیراعلیٰ کا نام سامنے آگیا

قومی اسمبلی میں عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد
پنجاب میں تبدیلی کی بازگشت ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی پر انتہائی سنجیدگی سے غور ۔ان کی جگہ
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا نام فائنل ہونے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں برسر اقتدار پارٹی کو وفاق میں ہزیمت ناک شکست
کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پارٹی قیادت اور
ان کے اتحادیوں کے درمیان مستقبل میں کسی ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے
متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔اس موقع پر پنجاب میں بھی کئی طرح کی کمی
اور کوتاہی سامنے آئی ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ناقص گورنس اور اتحادیوں کی جانب سے تحفظات کے
باوجود وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر ہی تکیہ کیے رکھا حالانکہ پنجاب میں
بے لگام بیوروکریسی کی وجہ سے عوام کی حالت بھی بدتر ہوتی چلی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی؟وزیراعظم نے واضح کر دیا

بزدار کےدن پورے،نئے وزیراعلیٰ پنجاب کافیصلہ ہوگیا

ذرائع کے مطابق اب اس حوالے سے کسی بڑی تبدیلی کے واضح امکانات ہیں۔
صوبہ پنجاب کی طرح وفاق میں بھی کابینہ میں تبدیلی متوقع ہے۔
اسلام آباد ( صابر مغل )

تبصرے