Urdu News and Media Website

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز  کے آپریشن میں 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد

 ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان

کےعلاقوں بویا اور دوسلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد

ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں 3 دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد کمانڈر عبدالانیر کا تعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا، ہلاک دہشت گرد

کمانڈر جنید عرف جامد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ سے تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد

خالق شادین عرف ریحان کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشت گرد ہلاک،2جوان شہید

پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا:ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہے کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے

خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد 2009 سے

آئی ای ڈی حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے،

ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتیوں میں بھی ملوث تھے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود

برآمد کیا گیا ہے۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے