Urdu News and Media Website

57سالہ نکولس کیج پانچویں بار دُلہا بن گئے

آسکریافتہ معروف ہالی وڈ اداکار نکولس کیج 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ
ریکو شیباتا سے شادی کر کے پانچویں بار دلہا بن گئے۔

اداکارنکولس کیج کی نئی اہلیہ ان کے سب سے بڑے بیٹے سے چار سال چھوٹی ہیں اور
دونوں کی ملاقات ایک سال قبل جاپان میں ہوئی تھی۔

لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں شادی کی سادہ سی تقریب منعقد ہوئی جس میں
محدود تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔
مہمانوں میں نکولس کیج کی سابقہ اہلیہ اور بیٹے نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج چوتھی شادی کیلئے تیار

ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر 69 سال کی عمر میں والد بن گئے

خیال رہے کہ ہالی وڈ اداکارکی پہلی شادی 1995 اور چوتھی شادی 2019 میں ہوئی تھی۔
لاس ویگاس(شوبز ڈیسک)

تبصرے